کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مفصل میں سجدے نہیں ہیں اور وہ اس میں سجدہ نہیں کرتے تھے
٤٢٧٧ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن خالد عن أبي قلابة والحسن قالا: قال عمر: ليس في المفصل سجود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٧٨ - [حدثنا هشيم قال: نا خالد عن أبي العريان المجاشعي عن ابن عباس قال: ليس في المفصل سجود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٧٩ - حدثنا هشيم قال أنا منصور عن الحسن عن ابن عباس أنه كان يقول: ليس في المفصل سجود] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ مفصل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨٠ - [حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو بشر عن سعيد بن جبير قال: ليس في المفصل سجود] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨١ - حدثنا هشيم (أنا) خالد عن الحسن (١) كان يقول: ليس في العربي سجود، يعني: المفصل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨٢ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن ابن المسيب وعكرمة والحسن قالوا: ليس في المفصل سجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن المسیب، حضرت عکرمہ اور حسن فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨٣ - حدثنا وكيع عن أيمن بن (نابل) (١) قال: سمعت طاوسا يقول: ليس في المفصل السجود (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨٤ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن يزيد بن (عبد اللَّه) (١) بن (قسيط) (٢) عن عطاء بن يسار عن زيد بن ثابت قال: قرأت على رسول اللَّه ﷺ (النجم) فلم يسجد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سورة النجم کی تلاوت کی، آپ نے سجدہ نہیں فرمایا۔
٤٢٨٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن داود بن قيس عن زيد بن أسلم عن عطاء ابن يسار قال: سألت أبي بن كعب: في المفصل سجود؟ قال: لا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب سے سوال کیا کہ کیا مفصل میں سجدے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
٤٢٨٦ - حدثنا وكيع عن ربيع عن قيس بن سعد (١) عن مجاهد قال: ليس في المفصل سجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔
٤٢٨٧ - حدثنا وكيع عن داود بن قيس عن زيد بن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي بن كعب قال: ليس في المفصل سجود (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ مفصّل میں سجودِ تلاوت نہیں ہیں۔