٤٠٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي على خُمْرَةٍ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٦٥ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عباد بن العوام وعلي بن مسهر عن ⦗٣٨٢⦘ الشيباني عن عبد اللَّه بن شداد قال: أخبرتنى ميمونة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يصلي على الخمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٦٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر عن أبي سعيد: أن رسول اللَّه ﷺ صلى على حصير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چٹائی پر نماز ادا فرمائی۔
٤٠٦٧ - حدثنا (الثقفي) (١) عن أيوب عن أنس بن سيرين عن أنس بن مالك عن أم سليم: أن النبي ﷺ كان يصلي (في بيتها) (٢) على الخمرة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلیم فرماتی ہں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے گھر چٹائی پر نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
٤٠٦٨ - [حدثنا ابن فضيل عن عاصم عن أبي قلابة عن أم كلثوم: أن النبي ﷺ كان يصلي على الخمرة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام کلثوم فرماتی ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٦٩ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن الأزرق بن قيس عن ذكوان عن عائشة: أن النبي ﷺ كان يصلي على الخمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٧٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن أنس بن سيرين عن عبد الحميد بن المنذر (بن) (١) الجارود عن أنس بن مالك قال: صنع بعض عمومتي للنبي ﷺ طعاما فقال: إني أحب أن تأكل في بيتي وتصلي فيه، قال: فأتاه وفي البيت (فحل) (٢) من تلك (الفحول) (٣)، فأمر بجانب منه فكنس ورش، فصلى وصلينا معه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ایک پھوپھی نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا۔ اور کہا کہ میری خواہش ہے کہ آپ میرے گھر تشریف لائیں اور کھانا کھائیں۔ حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے گھر تشریف لائے تو دیکھا کہ وہاں ایک چٹائی پڑی ہے۔ آپ نے اس چٹائی پر جھاڑو پھیرنے اور پانی چھڑکنے کا حکم دیا، جب وہ صاف ہوگئی تو حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس پر نماز پڑھی اور ہم نے بھی اس پر نماز پڑھی۔
٤٠٧١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر: أنه كان يصلي على الخمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٧٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عمر بن ذر عن يزيد (الفقير) (١) قال: رأيت جابر بن عبد اللَّه يصلي على حصير من بردي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید الفقیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کو بانس کی بنی چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
٤٠٧٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا العمري عن إسحاق بن (عبد اللَّه) (١) بن أبي طلحة عن أنس: أن النبي ﷺ صلى على حصير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چٹائی پر نماز ادا فرمائی۔
٤٠٧٤ - حدثنا وكيع عن هشام بن (الغاز) (١) عن مكحول قال: رأيته يصلي على الحصير ويسجد عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو چٹائی پر نماز پڑھتے دیکھا ہے اور آپ نے اسی پر سجدہ بھی کیا۔
٤٠٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن صفوان عن عطاء بن أبي مروان عن أبيه عن أبي ذر: أنه كان يصلي على الخمرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مروان کہتے ہیں کہ حضرت ابو ذر چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٧٦ - حدثنا حفص عن حجاج عن ثابت بن (عبيد) (١) قال: رأيت زيد بن ثابت يصلي على حصير يسجد عليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت کو دیکھا کہ وہ چٹائی پر نماز پڑھتے تھے اور اسی پر سجدہ کرتے تھے۔
٤٠٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عدي بن ثابت قال: أخبرني من رأى زيد ابن ثابت يصلي على حصير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت چٹائی پر نماز پڑھتے تھے اور اسی پر سجدہ کرتے تھے۔
٤٠٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن توبة العنبري عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يصلي على حصير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔
٤٠٧٩ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: الصلاة على الخمرة سنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ چٹائی پر نماز پڑھنا سنت ہے۔