کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اگر کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو تو اس حال میں نماز پڑھنے کا حکم
❮
❯
٤٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن (زُيَيْد) (١) بن الصلت: أن عمر غسل ما رأى في ثوبه، ونضح ما لم ير، وأعاد بعد ما ارتفع الضحى متمكنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیید بن صلت کہتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے کپڑوں پر اگر منی کا کوئی نشان دیکھتے تو اسے دھو دیتے اور اگر نشان نظر نہ آتا تو اس پر پانی چھڑ ک دیتے اور چاشت کے وقت نماز کا اعادہ کرتے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4014
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ زييد ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4014، ترقيم محمد عوامة 3992)
٤٠١٥ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار: أن عمر صلى صلاة الغداة، ثم غدا إلى أرض له بالجرف فوجد في ثوبه احتلاما قال: فغسل الاحتلام، واغتسل، ثم أعاد (صلاة) (١) الصبح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی نماز پڑھی، پھر مقام جرف میں اپنی ایک زمین کی طرف گئے، وہاں انہوں نے اپنے کپڑوں پر احتلام کانشان دیکھا تو غسل کیا اور فجر کی نماز کا اعادہ کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4015
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4015، ترقيم محمد عوامة 3993)
٤٠١٦ - (حدثنا وكيع) (١) عن (أفلح) (٢) عن أبيه قال: صليت وفي ثوبي جنابة فأمرني ابن عمر فاعدت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے اس حال میں نماز پڑھ لی تھی کہ میرے کپڑوں پر جنابت کا داغ تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4016
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مالك في المدونة ١/ ٢٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4016، ترقيم محمد عوامة 3994)
٤٠١٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم في الرجل يصلي وفي ثوبه جنابة قال: مضت صلاته (ولا) (١) إعادة عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوگئی اسے اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4017
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4017، ترقيم محمد عوامة 3995)
٤٠١٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس ومنصور عن الحسن أنه كان يقول: يعيد ما كان في وقت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر نماز کے وقت میں تنبہ ہوجائے تو اعادہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4018
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4018، ترقيم محمد عوامة 3996)
٤٠١٩ - حدثنا وكيع عن ابن أبي عروبة (عن قتادة) (١) عن سعيد بن المسيب أنه قال: من صلى وفي ثوبه جنابة فلا إعادة عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نشان جنابت کے ساتھ نماز پڑھ لی اس پر اعادہ لازم نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4019
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4019، ترقيم محمد عوامة 3997)
٤٠٢٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وجد في ثوبه دمًا أو منيًا غسله ولم يعد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر خون یا منی کے نشانات دیکھے تو انہیں دھو لے نماز کا اعادہ نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4020
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4020، ترقيم محمد عوامة 3998)