کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو تو اس حال میں نماز پڑھنے کا حکم
حدیث نمبر: 4014
٤٠١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن (زُيَيْد) (١) بن الصلت: أن عمر غسل ما رأى في ثوبه، ونضح ما لم ير، وأعاد بعد ما ارتفع الضحى متمكنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیید بن صلت کہتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے کپڑوں پر اگر منی کا کوئی نشان دیکھتے تو اسے دھو دیتے اور اگر نشان نظر نہ آتا تو اس پر پانی چھڑ ک دیتے اور چاشت کے وقت نماز کا اعادہ کرتے۔
حدیث نمبر: 4015
٤٠١٥ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سليمان بن يسار: أن عمر صلى صلاة الغداة، ثم غدا إلى أرض له بالجرف فوجد في ثوبه احتلاما قال: فغسل الاحتلام، واغتسل، ثم أعاد (صلاة) (١) الصبح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی نماز پڑھی، پھر مقام جرف میں اپنی ایک زمین کی طرف گئے، وہاں انہوں نے اپنے کپڑوں پر احتلام کانشان دیکھا تو غسل کیا اور فجر کی نماز کا اعادہ کیا۔
حدیث نمبر: 4016
٤٠١٦ - (حدثنا وكيع) (١) عن (أفلح) (٢) عن أبيه قال: صليت وفي ثوبي جنابة فأمرني ابن عمر فاعدت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے اس حال میں نماز پڑھ لی تھی کہ میرے کپڑوں پر جنابت کا داغ تھا، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے دوبارہ نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 4017
٤٠١٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم في الرجل يصلي وفي ثوبه جنابة قال: مضت صلاته (ولا) (١) إعادة عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو اس حال میں نماز پڑھے کہ اس کے کپڑوں پر جنابت کا داغ ہو فرماتے ہیں کہ اس کی نماز ہوگئی اسے اعادہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
حدیث نمبر: 4018
٤٠١٨ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس ومنصور عن الحسن أنه كان يقول: يعيد ما كان في وقت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر نماز کے وقت میں تنبہ ہوجائے تو اعادہ کرے۔
حدیث نمبر: 4019
٤٠١٩ - حدثنا وكيع عن ابن أبي عروبة (عن قتادة) (١) عن سعيد بن المسيب أنه قال: من صلى وفي ثوبه جنابة فلا إعادة عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس شخص نے نشان جنابت کے ساتھ نماز پڑھ لی اس پر اعادہ لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 4020
٤٠٢٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وجد في ثوبه دمًا أو منيًا غسله ولم يعد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر خون یا منی کے نشانات دیکھے تو انہیں دھو لے نماز کا اعادہ نہ کرے۔