٢٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن حنظلة عن خالد قال: وإن ابن عمر إذا أذن جلس حتى تمس مقعدته الأرض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اذان دینے کے بعد زمین پر پوری طرح بیٹھ جاتے تھے۔
٢٢٦٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن ابن أبي ليلى قال: حدثنا أصحاب محمد ﷺ: أن بلالًا أذن مثنى، وأقام مثنى، وقعد قعدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت بلال دو دو مرتبہ اذان دیتے، دو دو مرتبہ اقامت کہتے اور ایک مرتبہ بیٹھتے تھے۔
٢٢٦٩ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: نا (الفضل) (٢) بن دكين عن منصور (بن) (٣) أبي الأسود عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقعد (المؤذن) (٤) في المغرب فيما بين الأذان والإقامة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان بیٹھے گا۔