حدیث نمبر: 2249
٢٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو أسامة عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إذا أذن المؤذن استقبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ مؤذن کو اذان دیتے ہوئے قبلے کی طرف رخ کرنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 2250
٢٢٥٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم أنه قال في المؤذن: يضم رجليه، ويستقبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اپنے پاؤں کو ملائے گا اور قبلے کی طرف رخ کرے گا۔
حدیث نمبر: 2251
٢٢٥١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن طلحة عن إبراهيم قال: يستقبل (١) المؤذن (بأول) (٢) أذانه والشهادة والإقامة القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان، اقامت اور شہادت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 2252
٢٢٥٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن هشام عن الحسن ومحمد: أنه كان يعجبهما إذا أذن المؤذن أن يستقبل القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد کو یہ بات پسند تھی کہ اذان دیتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرے۔
حدیث نمبر: 2253
٢٢٥٣ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: نا زهير قال: نا أبو (مطر) (١) الجعفي قال: أذنت مرارًا فقال لي سويد: إذا أذنت فاستقبل (٢) القبلة فإنه من السنة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مطر جعفی کہتے ہیں کہ میں نے کئی مرتبہ اذان دی ہے۔ ایک مرتبہ حضرت سوید نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اذان دو تو قبلے کی طرف منہ کرو کیونکہ یہ سنت ہے۔