١٥٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن ليث عن يحيى بن عباد قال: خرج أبو الدرداء من المسجد، فبال، ثم دخل، فتحدث مع أصحابه ولم يمس ماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء مسجد سے باہر نکلے، پیشاب کیا اور پھر مسجد میں آ کر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں مشغول ہوگئے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔
١٥٥٤ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن (أبي إسحاق) (١) قال: سمعت هذا أحسبه قبل وقعة ابن الأشعث: أن عليًا بال، ثم اجتاز المسجد قبل أن يتوضأ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا اور وضو کئے بغیر مسجد میں تشریف لے آئے۔
١٥٥٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن سعيد بن جبير قال: لا بأس أن يدخل المسجد على غير وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
١٥٥٦ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابن عون قال: كان (أبو السوار) (١) يكره أن يتعمد الرجل أن يجلس في المسجد على غير وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سوار اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ مسجد میں بغیر وضو بیٹھا رہے۔
١٥٥٧ - حدثنا عبد الأعلى عن (خالد) (١) قال: كان أبو الضحى يبول، ثم يدخل المسجد الجامع، فيحدثنا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ضحی پیشاب کرتے پھر جامع مسجد میں آ کر ہم سے باتیں کیا کرتے تھے۔
١٥٥٨ - حدثنا ابن نمير عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن جابر بن زيد: أنه كان يجيء من الحدث، ثم يجلس في المسجد قبل أن يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید حدث کی حالت میں مسجد آتے اور وضو کئے بغیر مسجد میں بیٹھ جاتے تھے۔
١٥٥٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير (عن سعيد) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب، والحسن في الرجل يحدث قالا: يمر في المسجد مارا، ولا يجلس فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن حالت حدث کے حامل شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ مسجد سے گزر سکتا ہے لیکن بیٹھ نہیں سکتا۔
١٥٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: لا بأس أن يجلس فيه على غير وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔
١٥٦١ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يجلس في المسجد على غير وضوء قال: أنا الساعة كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بلا وضو مسجد میں بیٹھے۔ فرمایا میں اس وقت اسی حالت میں ہوں۔
١٥٦٢ - حدثنا ابن نمير عن سعيد قال: رأيت ابن سيرين جاء من الحدث، فجلس، وأخرج رجليه من المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ رفع حاجت سے واپس آئے اور مسجد میں اس طرح بیٹھے کہ اپنی ٹانگیں باہر نکال دیں۔
١٥٦٣ - حدثنا عفان قال حدثنا حماد بن سلمة قال: أنا النزال العصري قال: رأيت (خليدًا) (١) أبا سليمان بال، ثم دخل مسجد بني عصر فجلس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نزال عصری فرماتے ہیں کہ میں نے خلید ابو سلیمان کو دیکھا انہوں نے پیشاب کیا پھر بنو عصر کی مسجد میں بیٹھ گئے۔