حدیث نمبر: 1446
١٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في الكسر إذا جبر على طهارة يمسح بعد ذلك عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس پٹی کے بارے میں جسے باوضو ہونے کی حالت میں باندھا گیا ہو فرماتے ہیں کہ اس پر مسح کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1447
١٤٤٧ - حدثنا هشيم عن عبد الملك عن عطاء أنه كان يقول في الكسر إذا جبر يمسح على الجبائر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطا اس پٹی کے بارے میں جسے باوضو ہونے کی حالت میں باندھا گیا ہو فرماتے ہیں کہ اس پر مسح کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1448
١٤٤٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن (التيمي) (١) قال: سألت طاوسًا عن الجرح ⦗٢٨٨⦘ يكون بوجه الرجل، أو ببعض جسده عليه الدواء، (أو) (٢) الخرقة قال: إن خشي مسح على الخرقة، وإن لم يخش نَزَع الخِرْقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے اس زخم کے بارے میں سوال کیا جو آدمی کے چہرے یا کسی دوسرے عضو پر ہو اور اس پر دوائی یا پٹی ہو کہ وضو کے لئے اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اگر نقصان کا اندیشہ ہو تو اس پر مسح کرلے اور اگر نقصان کا اندیشہ نہ ہو تو اسے کھول لے۔
حدیث نمبر: 1449
١٤٤٩ - حدثنا (أبو معاوية) (١) عن (عاصم) (٢) (وداود) (٣) عن (أبي العالية) (٤): أنه اشتكى رجله فعصبها، وتوضأ، ومسح عليها، وقال: إنها مريضة.
مولانا محمد اویس سرور
ایک مرتبہ حضرت ابو العالیہ کے پاؤں پر چوٹ لگ گئی انہوں نے اس پر پٹی باندھی اور وضو میں اس پر مسح کیا اور فرمایا یہ بیمار ہے۔
حدیث نمبر: 1450
١٤٥٠ - حدثنا معاذ عن عمران بن (حدير) (١) قال: كان بي جرح من الطاعون، فسألت أبا مجلز فقال: (امسح عليه).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ مجھے طاعون کا ایک زخم ہوا تو میں نے اس کے بارے میں ابو مجلز سے سوال کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس پر مسح کرلو۔
حدیث نمبر: 1451
١٤٥١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن يوسف بن ماهك عن عبيد ابن عمير: في الرجل يكون به الجرح قال: يغتسل، ويغسل ما حوله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر زخم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے اردگرد کا حصہ دھویا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1452
١٤٥٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن إبراهيم (بن) (١) عبد الأعلى عن سويد بن غفلة قال: يمسح ما حوله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوید بن غفلہ زخم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے اردگرد کا حصہ دھویا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1453
١٤٥٣ - حدثنا حفص عن (أشعث) (١) عن الشعبي والحسن أنهما كانا يقولان: يمسح على الجبائر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور حسن فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1454
١٤٥٤ - حدثنا ابن علية عن شعبة عن سلمة بن كهيل قال: أصابني محمل هاهنا -ووضع شعبة أصبعه في أصل حاجبه-، فعصبت عليه عُصَابًا فسألت سعيد ابن جبير: أمسح عليه؟ فقال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ مجھے یہاں (بھنوؤں کے نیچے) چوٹ لگی تو میں نے اس پر پٹی باندھ لی۔ اور اس بارے میں حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ کیا اس پر مسح کروں ؟ فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 1455
١٤٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن يوسف بن ماهِك قال: نزل بنا ضيف (فاحتلم) (١) وبه جُرْح، فأتينا عبيد بن عمير، فذكرنا ذلك له فقال: يغسل ما حوله، ولا يمسه الماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت یوسف بن ماہک مہمان بن کر ہمارے ہاں تشریف لائے۔ انہیں احتلام ہوگیا جب کہ وہ زخمی بھی تھے۔ ہم عبید بن عمیر کے پاس آئے اور ان کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ زخم کے اردگرد کا حصہ دھو لیں اور زخم کو پانی نہ لگائیں۔
حدیث نمبر: 1456
١٤٥٦ - حدثنا (ابن أبي غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: إذا كان في اليد، أو الرجل (جُرْح) (٢) فخشي عليه صاحبه إن أصابه الماء؛ مَسَح على الخِرْقة إذا توضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آدمی کے ہاتھ یا پاؤں پر زخم ہو اور اسے پانی لگنے سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس پر پٹی رکھ کر اس پر مسح کرلے۔
حدیث نمبر: 1457
١٤٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أشعث بن أبي الشعثاء عن إبراهيم قال: يمسح عليه، فإن اللَّه يعذر بالعذر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرلے کیونکہ اللہ عذر کو معاف فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1458
١٤٥٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) عن ليث عن مجاهد قال: يمسح الرجل إذا خشي (٢) على نفسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کو نقصان کا اندیشہ ہو تو پٹی پر مسح کرلے۔
حدیث نمبر: 1459
١٤٥٩ - حدثنا معتمر (عن) (١) (عمران) (٢) عن أبي مِجْلز أنه قال: يمسح عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرے۔
حدیث نمبر: 1460
١٤٦٠ - حدثنا شَبَابة قال: حدثنا هشام بن الغاز عن نافع عن ابن عمر قال: من كان به جُرح معصوبٌ، فخشي عليه العنت فليمسح ما حوله ولا يغسله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر زخم پر پٹی باندھے ہوئے شخص کو پانی سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کے اردگرد کا مسح کرلے اور اسے دھونے سے اجتناب کرے۔
حدیث نمبر: 1461
١٤٦١ - حدثنا (عبدة) (١) عن (ابن أبجر) (٢) عن الشعبي قال: يمسح على العِرْق.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرے گا۔