کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کی ران یا کسی جگہ پیشاب لگ جائے تو وہ کیا کرے؟
١٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن ابن سيرين عن عائشة عن عمر قال: يغسل البول مرتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ پیشاب کو دو مرتبہ دھویا جائے گا۔
١٣٥١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم: في الرجل يبول (فينتضح) (١) على فخذيه، وساقيه قال: ينضحه بالماء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم (اس شخص کے بارے میں جس کا پیشاب رانوں یا پنڈلیوں پر لگ جائے) فرماتے ہیں کہ وہ پانی سے صاف کرلے۔
١٣٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد ابن المسيب قال: الرش بالرش، والصب بالصب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ چھڑک کے بدلے چھڑکنا ہے بہاؤ کے بدلے بہانا ہے۔
١٣٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: مسحة أو مسحتين في البول.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ پیشاب کو ایک یا دو مرتبہ صاف کیا جائے گا۔