٨٤٣ - حدثنا أبو بكر: قال حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم: في المرأة تجنب، ثم تحيض قال: تغتسل، (حدثنا سفيان عن هشام عن الحسن مثل قول إبراهيم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے۔
٨٤٤ - حدثنا أبو الأحوص عن العلاء عن عطاء قال: الحيض أشد من الجنابة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حیض جنابت سے بڑی ناپاکی ہے۔
٨٤٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه قال في الرجل يصيب امرأته، ثم تحيض قبل أن تغتسل قال: (كان أنس) (١) يحب لها أن تغتسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ حضرت انس کو پسند تھا کہ ایسی عورت غسل کرلے۔
٨٤٦ - [حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في رجل وقع بامرأته، فحاضت قبل أن (تغتسل) (١) قال: تغتسل] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری ایسی عورت کے بارے میں جسے حالت جنابت میں حیض آجائے فرماتے ہیں کہ وہ غسل کرے گی۔
٨٤٧ - [حدثنا حرمي (بن عمارة) (١) عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن المرأة (تجنب) (٢)، ثم تحيض؟ قالا: تغتسل] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایسی عورت کے بارے میں پوچھا جسے حالت جنابت میں حیض آجائے تو فرمایا یہ غسل کرے۔
٨٤٨ - [حدثنا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة قال: تغتسل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایسی عورت غسل کرے گی۔
٨٤٩ - حدثنا أبو بكر بن عياش (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: تغتسل، ثم تمكث حائضا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ غسل کرے اور پھر حیض کے دن گزارے۔
٨٥٠ - حدثنا حفص بن غياث عن العلاء عن عطاء قال: ليس عليها الغسل. قال: وقال حماد عن إبراهيم: عليها الغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس پر غسل لازم نہیں۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ غسل لازم نہیں۔
٨٥١ - حدثنا (يزيد) (١) عن حبيب عن عمرو بن (هرم) (٢) قال: سئل جابر بن زيد عن المرأة تجنب، ثم تحيض قبل أن تغتسل؛ قال: وإن حاضت؛ (فإنه) (٣) حق عليها أن تغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جسے حالت جنابت میں غسل کرنے سے پہلے حیض آجائے۔ فرمایا ” اگر وہ حائضہ ہوگئی تو اس پر غسل کرنا لازم ہے “۔
٨٥٢ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد العزيز عن عامر قال: إن شاءت اغتسلت، وإن شاءت لم تغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں اگر چاہے تو غسل کرے اور اگر چاہے تو غسل نہ کرے۔
٨٥٣ - حدثنا محمد بن (ميسر) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: تغتسل من الجنابة، فإذا طهرت اغتسلت من الحيض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ غسل جنابت کرے اور جب پاک ہوجائے تو حیض کا غسل بھی کرلے۔