کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی اپنے سر کو خطمی سے دھوتا ہے، پھر اپنے جسم کو دھوتا ہے
٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث ابن الأزمع قال: (قال) (١) عبد اللَّه: من غسل رأسه بالخطمي وهو جنب؛ فقد أبلغ الغسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے حالت جنابت کا غسل خطمی نامی بوٹی سے کیا اس نے اچھے طریقے سے غسل کرلیا۔
٧٧٧ - حدثنا يعقوب بن إبراهيم عن ابن أبي ليلى عن (أبي) (١) الزبير عن (جابر) (٢): مثله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے بھی یونہی منقول ہے۔
٧٧٨ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: من غسل رأسه (بغسل) (١) وهو جنب؛ فقد أبلغ الغسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے غسل جنابت کرتے ہوئے اپنے سر کو کسی دھونے کی چیز سے دھویا اس نے بہت اچھا غسل کیا۔
٧٧٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن الحارث بن الأزمع قال: سمعت عبد اللَّه يقول: من غسل رأسه بالخطمي وهو جنب؛ فقد أبلغ الغسل؛ وقال الحارث: ولكن لا يعيد ما سال من الخطمي على رأسه أيضًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے سر کو خطمی بوٹی سے دھویا اس نے بہت اچھا غسل کیا۔ حضرت حارث یہ بھی فرماتے ہیں کہ خظمی بوٹی سے گرنے والے پانی کو اپنے سر پر دوبارہ نہ ڈالے۔
٧٨٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي نوفل بن أبي عقرب عن ابن عباس قال: يجزئه أن لا يعيد على رأسه الغسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خطمی سے دھونے کے بعد سر کو دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
٧٨١ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: (قال) (١) عبد اللَّه: إذا غسل الجنب رأسه بالخطمي؛ أجزأه ذلك. قال: (٢) قال إبراهيم: مثل ذلك، (أو) (٣) قال: لا يعيد عليه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے پوچھا گیا کہ اگر جنبی اپنے سر کو خطمی سے دھو لے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔ ابراہیم بھی یونہی فرماتے ہیں یا وہ کہتے ہیں کہ دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
٧٨٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (الأعمش) (١) عن سالم (وحفص عن الأعمش عن سالم) (٢) عن سارية -ولم يذكر سفيان: سارية- قال: سئل عبد اللَّه عن الجنب يغسل رأسه بالخطمي؟ فقال: (يجزئه) (٣) إذا غسل أن لا يعيد على رأسه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے پوچھا گیا کہ اگر جنبی اپنے سر کو خطمی سے دھو لے تو کیا اس کے لئے کافی ہے ؟ فرمایا کافی ہے دوبارہ سر دھونے کی ضرورت نہیں۔
٧٨٣ - حدثنا (١) ابن مهدي عن سفيان عن منصور (بن) (٢) صفية عن سعيد بن جبير في الجنب يغسل رأسه بالسدر. قال: لا يغسل رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شخص غسل جنابت میں بیری کے پانی سے سر دھو لے تو کیا کرے ؟ فرمایا دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں۔
٧٨٤ - حدثنا ابن مهدي عن (حماد بن سلمة) (١) عن (سعد) (٢) بن إبراهيم عن أبي سلمة: في الجنب يغسل رأسه بالخطمي قال: (يجزئه) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی جنبی خطمی بوٹی سے سر دھو لے تو کافی ہے۔
٧٨٥ - حدثنا ابن مهدي عن محرز بن قعنب عن الضحاك: بنحو منه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک سے بھی یونہی منقول ہے۔