حدیث نمبر: 741
٧٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن سيرين قال: سنّ رسول اللَّه ﷺ الاستنشاق في الجنابة ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل جنابت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 742
٧٤٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء بن المسيب عن فضيل بن عمرو (١) قال: قال عمر: إذا اغتسلت من الجنابة، فتمضمض ثلاثًا، فإنه أبلغ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جب تم غسل جنابت کرو تو تین مرتبہ کلی کرلو۔ یہ زیادہ صفائی کرنے والی چیز ہے۔
حدیث نمبر: 743
٧٤٣ - حدثنا أبو عامر بن عبد اللَّه بن رهيمة قال: حدثتني (جدتي) (١): أن عثمان كان إذا اغتسل من الجنابة يشوص فاه بأصبعه ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان جب غسل فرماتے تو انگلی سے مل کر تین مرتبہ صاف کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 744
٧٤٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن أبان العطار عن قتادة عن حسان بن بلال قال: الاستنشاق من البول مرة، ومن الغائط مرتين، ومن الجنابة ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن بلال فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد ایک مرتبہ، پاخانے کے بعد دو مرتبہ اور جنابت کی وجہ سے تین مرتبہ ناک کو صاف کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 745
٧٤٥ - [حدثنا حسين بن علي عن زائدة قال: (نا) (١) عطاء بن السائب قال: حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن قال: حدثتني عائشة: أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا اغتسل من الجنابة مضمض واستنشق ثلاثًا] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو تین مرتبہ کلی کرتے اور تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالتے۔
حدیث نمبر: 746
٧٤٦ - حدثنا معتمر بن سليمان عن سالم عن قتادة قال: كان يقول: تمضمض من الجنابة ثلاثًا، ومن الغائط مرتين، ومن البول مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ غسل جنابت کے بعد تین مرتبہ، پاخانے کے بعد دو مرتبہ اور پیشاب کے بعد ایک مرتبہ کلی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 747
٧٤٧ - حدثنا عبيد اللَّه عن شيبان عن منصور عن أبي معشر عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون أن يستنشقوا في الجنابة ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف غسل جنابت میں تین مرتبہ ناک صاف کرنا پسند کرتے تھے۔