کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جن کے نزدیک بال کٹوا کر وضو کرے گا یا صرف بالوں پر پانی بہائے گا
٥٨٢ - حدثنا المحاربي عن ليث عن مجاهد عن علي في الرجل يأخذ من شعره ومن أظفاره قال: يعيد الوضوء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بال یا ناخن کاٹنے والے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ وضو کرے گا۔
٥٨٣ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: يجري عليه الماء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بالوں پر پانی بہائے گا۔
٥٨٤ - حدثنا أبو معاوية عن الشيباني عن حماد عن إبراهيم قال: يجري عليه الماء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بالوں پر پانی بہائے گا۔
٥٨٥ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن يعلى بن مسلم عن مجاهد -في الرجل يأخذ من أظفاره- قال: يعيد الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ناخن کاٹنے کے بعد آدمی دوبارہ وضو کرے گا۔
٥٨٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن مسعر عن حبيب بن أبي ثابت عن مجاهد قال: إذا قلم أظفاره؛ توضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی ناخن کاٹے تو وضو کرے۔
٥٨٧ - حدثنا وكيع عن عمر بن (ذر) (١) عن (أبيه) (٢) قال: يحدث لذلك وضوءًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ بال کٹوانے سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
٥٨٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الهيثم عن حماد: في الرجل يقلم أظفاره، ويأخذ من لحيته قال: يمسحه بالماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جو شخص داڑھی کٹوائے یا ناخن تراشے تو وہ صرف انہی پر پانی ڈال لے۔
٥٨٩ - حدثنا المحاربي عن الشيباني عن حماد: في الرجل يقص أظفاره قال: يغسلها بالماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد ناخن تراشنے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ صرف انہی پر پانی ڈال لے۔