حدیث نمبر: 242
٢٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان (١) عن عبد الكريم عن سعيد بن المسيب قال: المرأة والرجل في مسح الرأس سواء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت اور مرد کے لئے سر کے مسح کا ایک ہی طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 243
٢٤٣ - حدثنا وكيع عن مالك بن أنس عن نافع قال: رأيت صفية بنت (أبي عبيد) (١) توضأت، فأدخلت (يديها) (٢) تحت خمارها، فمسحت بناصيتها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت صفیہ بنت ابی عبید کو دیکھا کہ وضو کرتے وقت انہوں نے اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کیا اور اپنی پیشانی کا مسح کیا۔
حدیث نمبر: 244
٢٤٤ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: تدخل المرأة يديها تحت خمارها، فتمسح بناصيتها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ عورت اپنا ہاتھ دوپٹے کے اندر داخل کرے اور اپنی پیشانی کا مسح کرے۔
حدیث نمبر: 245
٢٤٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الكريم عن عكرمة قال: تمسح عارضيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ عورت اپنے سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔
حدیث نمبر: 246
٢٤٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: تمسح المرأة بناصيتها وعارضيها إذا كانت قد مسحت للصبح.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں کہ عورت جب صبح کی نماز کے لئے وضو کر رہی ہو تو اپنی پیشانی اور سر کے دو کناروں کا مسح کرے گی۔
حدیث نمبر: 247
٢٤٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء -في المرأة إذا أرادت أن تمسح رأسها- قال: تدخل يديها تحت الخمار، فتمسح مقدم رأسها؛ يجزئ عنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورت نے جب سر کا مسح کرنا ہو تو اپنا ہاتھ دوپٹے کے نیچے داخل کرے اور سر کے اگلے حصہ کا مسح کر لے۔
حدیث نمبر: 248
٢٤٨ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن هشام عن فاطمة (بنت) (١) المنذر: أنها كانت تمسح على العارضين وقد كانت أدركت أزواج النبي ﷺ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت المنذر سر کے دونوں کناروں کا مسح کیا کرتی تھیں حالانکہ وہ امہات المؤمنین کی صحبت میں رہی ہیں۔
حدیث نمبر: 249
٢٤٩ - حدثنا وكيع عن أبي خلدة خالد بن دينار أن أبا العالية سئل كيف تمسح المرأة رأسها؟ فقال لامرأته: أخبريها. فقالت هكذا، وأمرت يديها على (جانبي) (١) رأسها، فمسحته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار کہتے ہیں کہ ابو العالیہ سے پوچھا گیا کہ عورت اپنے سر کا مسح کیسے کرے گی ؟ انہوں نے اپنی زوجہ کو کہا کہ انہیں بتا دیں۔ چناچہ انہوں نے دونوں ہاتھ اپنے سر کے دو کناروں پر پھیر کر فرمایا کہ یوں کرے گی۔