کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو کہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کا مسح کرے گی
٢٥٠ - حدثنا ابن نمير عن سفيان عن سماك عن الحسن عن أم سلمة: أنها كانت تمسح على الخمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری کی والدہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا دوپٹہ پر مسح کیا کرتی تھیں۔
٢٥١ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: سئل عن المرأة تمسح (على) (١) خمارها؟ فقال: لا، ولكن تمسح على رأسها.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب کہتے ہیں کہ حضرت نافع سے پوچھا گیا کہ کیا عورت اپنے دوپٹہ پر مسح کرے گی ؟ آپ نے فرمایا نہیں بلکہ وہ اپنے سر کا مسح کرے گی۔
٢٥٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا توضأت المرأة، فلتنزع خمارها، ولتمسح برأسها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ جب عورت وضو کرے تو وہ اپنا دوپٹہ اتار کر سر پر مسح کرے۔
٢٥٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: المرأة تمسح على ناصيتها، وعلى خمارها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری فرماتے ہیں کہ عورت اپنی پیشانی اور دوپٹہ پر مسح کر سکتی ہے۔
٢٥٤ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن جرير بن حازم قال: قال حماد: تنزع المرأة خمارها عند كل وضوء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد کہتے ہیں کہ عورت ہر وضو کے وقت دوپٹہ اتار دے گی۔