کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینا چاہیے
٢٠٣ - حدثنا (إسحاق) (١) الأزرق عن (أيوب) (٢) أبي العلاء عن قتادة عن (أنس) (٣): أنه كان يمسح على الرأس ثلاثًا، يأخذ لكل مسحة ماءًا على حدة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ تین مرتبہ سر کا مسح کیا کرتے تھے اور ہر مرتبہ مسح کے لئے علیحدہ طور پر نیا پانی لیتے تھے۔
٢٠٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن قتادة قال: سألته فقال: كان علي بن أبي طالب يأخذ لرأسه ماء (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ اور حضرت حماد سے سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینے کے بارے میں پوچھا تو دونوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
٢٠٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: كان يرى أن يأخذ ماءً لمسح رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین کی رائے یہ تھی کہ سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لیا جائے۔
٢٠٦ - حدثنا (أبو عامر العقدي) (١) عن (أفلح) (٢) قال: رأيت القاسم توضأ، فأخذ لرأسه ماءً جديدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو وضو کرتے دیکھا وہ سر کے مسح کے لئے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
٢٠٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن أنه كان يجدد لمسح الرأس الماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری سر کے مسح کے لئے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
٢٠٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن عجلان عن زيد (١) بن أسلم عن عطاء بن يسار عن ابن عباس: أن النبي ﷺ غرف غرفة فمسح رأسه وأذنيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چلو میں پانی لیا اور اس سے سر اور کانوں کا مسح فرمایا۔
٢٠٩ - حدثنا أبو معاوية عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يأخذ لرأسه ماءًا جديدا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لیا کرتے تھے۔
٢١٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن موسى بن أبي عائشة عن مصعب بن سعد قال: خذ لرأسك ماء جديدا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لو۔
٢١١ - حدثنا وكيع عن مسعر عن واقد عن مصعب بن سعد قال: خذ لرأسك ماءًا جديدا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لو۔