مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 204

باب: جو حضرات اس بات کے قائل ہیں کہ سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینا چاہیے

من قال: خذ لرأسك ماء جديدا

حدیث نمبر: 204
٢٠٤ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن قتادة قال: سألته فقال: كان علي بن أبي طالب يأخذ لرأسه ماء (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ سے سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لیا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في حاشية [د] وزيادة في [أ] (وسألت حمادًا فقال: يأخذ لرأسه ماء).
(٢) منقطع، قتادة لم يسمع من علي.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 204
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 204»