حدیث نمبر: 133
١٣٣ - حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء عن عثمان بن عفان قال: رأيت النبي ﷺ توضأ، فمسح رأسه مسحة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو میں ایک مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 134
١٣٤ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن جعفر بن برقان عن الزهري عن حمران عن عثمان: أن النبي ﷺ مسح مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ایک دوسری سند سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی یہ روایت منقول ہے۔
حدیث نمبر: 135
١٣٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن أبي إسحاق عمن حدثه عن علي أن النبي ﷺ كان يتوضا ثلاثًا ثلاثًا، إلا المسح مرة مرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کو تین تین مرتبہ فرماتے لیکن سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 136
١٣٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر أنه كان يمسح مقدم رأسه مرة واحدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 137
١٣٧ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن نافع: (أن) (١) ابن عمر كان يمسح يافوخه مرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سر کے اگلے حصہ کا ایک مرتبہ مسح فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 138
١٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يزيد بن أبي زياد قال: دخلت على عبد الرحمن بن أبي ليلى، فدعا بوضوء، فتوضأ ومسح رأسه مرة، وغسل قدميه ثلاثًا ثلاثًا، قال: هكذا رأيت عليا يتوضأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زیاد کہتے ہیں کہ میں حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے وضو کے لئے پانی منگوایا اور وضو کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ سر کا مسح کیا اور تین تین مرتبہ پاؤں دھوئے اور فرمایا کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یونہی وضو کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
حدیث نمبر: 139
١٣٩ - حدثنا شريك عن سنان البجلي عن إبراهيم: قال تجزئ مسحة للرأس.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کہتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔
حدیث نمبر: 140
١٤٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي العلاء عن قتادة عن أنس: أنه كان يمسح رأسه ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 141
١٤١ - حدثنا أبو معاوية عن عبد رب بن أيمن قال: قلت لعطاء أيجزئني أن أمسح رأسي مسحة؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد رب بن ایمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کیا سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا کافی ہے۔ انہوں نے فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 142
١٤٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (ثوير) (١) عن سعيد بن جبير قال: لو كنت على شاطئ الفرات؛ ما زدت على مسحة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میں دریائے فرات کے کنارے بیٹھ کر بھی وضو کروں تو ایک مرتبہ سے زیادہ سر کا مسح نہ کروں گا۔
حدیث نمبر: 143
١٤٣ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن مسح الرأس، فقالا: مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے سر کی مسح کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک مرتبہ کرنا چاہئے۔
حدیث نمبر: 144
١٤٤ - حدثنا زيد بن الحباب عن خالد بن أبي بكر قال: رأيت سالما مسح رأسه واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو سر کا مسح ایک مرتبہ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
حدیث نمبر: 145
١٤٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل قال: حدثتني الربيع قالت: أتانا النبي ﷺ، فتوضأ ومسح برأسه مرتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رُبَیَّع فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے آپ نے وضو فرمایا اور اس میں دو مرتبہ سر کا مسح فرمایا۔
حدیث نمبر: 146
١٤٦ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن قال: كان (يأمر) (٢) أن يمسح على الرأس مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حسن ایک مرتبہ سر کا مسح کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 147
١٤٧ - حدثنا ابن علية عن داود بن أبي الفرات عن إبراهيم الصائغ عن عطاء أنه قال: يمسح الرأس مرة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سر کا مسح ایک مرتبہ کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 148
١٤٨ - [حدثنا ابن علية عن ابن جريج عن عطاء أن النبي ﷺ مسح رأسه مرة واحدة] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سر کا مسح ایک مرتبہ فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 149
١٤٩ - حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن إسرائيل عن عطاء بن السائب عن سعيد بن جبير وزاذان وميسرة: أنهم كانوا إذا توضؤوا؛ مسحوا رؤوسهم ثلاثًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر، حضرت زاذان اور حضرت میسرہ وضو کرتے وقت تین مرتبہ سر کا مسح فرمایا کرتے تھے۔