مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من قال لا اعتكاف إلا في مسجد يجمع فيه باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اعتکاف صرف جامع مسجد میں ہوتا ہے
حدیث نمبر: 9930
٩٩٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الأقمر عن شداد بن الأزمع قال: اعتكف رجل في (المسجد) (١) الأ (عظم) (٢) وضرب خيمة فحصبه الناس، فبلغ ذلك ابن مسعود فأرسل إليه (رجلًا) (٣) فكف الناس عنه وحسن ذلك (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شداد بن ازمع فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجدِ اعظم میں اعتکاف کے لئے بیٹھا اور اس نے خیمہ لگایا۔ لوگوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔ یہ خبر حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو آپ نے ایک آدمی بھیج کو لوگوں کو اس سے دور کیا اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیا۔
حواشی
(١) في [ك، ص]: (مسجد).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ص]: (رجل).