مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يصبح وهو جنب يغتسل ويجزيه صومه باب: اگر کوئی آدمی حالتِ جنابت میں صبح کرے، پھر غسل کرلے تو اس کا روزہ ہوجائے گا
حدیث نمبر: 9829
٩٨٢٩ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا أصبح الرجل وهو جنب فأراد أن يصوم فليصم إن شاء (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے حالت جنابت میں صبح کی اور وہ روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے۔