حدیث نمبر: 9621
٩٦٢١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن (زبيد) (١) عن عمارة (عن) (٢) قيس ابن سكن (الأسدي) (٣) أن الأشعث دخل على عبد اللَّه يوم عاشوراء وهو يطعم قال: ادن فكل، فقال: إني صائم، فقال: إنما كان هذا قبل أن ينزل رمضان (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت قیس بن سکن فرماتے ہیں کہ حضرت اشعث عاشوراء کے دن حضر ت عبد اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عبد اللہ کھانا کھار ہے تھے۔ آپ نے حضرت اشعث کو کھانے کی دعو ت دی، انہوں نے کہا میرا روزہ ہے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ روزہ تو رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔

حواشی
(١) في [ك]: (زبيدة).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (بن).
(٣) في [أ] زيادة: (الأسدي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9621
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (١١٢٧) والنسائي في الكبرى (٢٨٤٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9621، ترقيم محمد عوامة 9462)