مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من كره أن يتطوع بصوم وعليه شيء من رمضان باب: جن حضرات نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ ایک آدمی نفلی روزے رکھے جبکہ اس پر رمضان کی قضا باقی ہو
حدیث نمبر: 9537
٩٥٣٧ - حدثنا غندر عن (شعبة) (١) عن قتادة عن الحسن أنه كره أن يتطوع بصيام وعليه قضاء من رمضان إلا العشر.مولانا محمد اویس سرور
حسن نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ ایک آدمی نفلی روزے رکھے جبکہ اس پر رمضان کی قضا باقی ہو، البتہ ذوالحجہ کے دس روزے رکھ سکتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (سعيد).