مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في الرجل يشك في الفجر طلع أم لا باب: اگر کسی آدمی کو فجر کے بارے میں شک ہو کہ فجر طلوع ہوئی ہے یا نہیں، تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 9311
٩٣١١ - حدثنا وكيع عن طلحة (عن عطاء) (١) عن ابن عباس قال لغلامين له وهو في دار أم هانئ في شهر رمضان وهو يتسحر فقال أحدهما: قد طلع (الفجر) (٢)، وقال الآخر: لم يطلع (فقال) (٣): اسقياني (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما حضرت ام ہانی کے گھر میں رمضان کے مہینے میں سحری کھا رہے تھے۔ آپ کے دو غلاموں میں سے ایک نے کہا کہ فجر طلوع ہوگئی ہے اور دوسرے نے کہا کہ فجر ابھی تک طلوع نہیں ہوئی۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھے پانی پلاؤ۔
حواشی
(١) سقط في [أ، ك، ب، ص].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [هـ، ص]: (قال).