حدیث نمبر: 8959
٨٩٥٩ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم بن ميسرة عن مجاهد قال: إذا أردت أن تتزر وعليك إزار ورداء وأنت في الصلاة فأرخ رداءك وأتزر.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب نماز میں تم پر ازار اور چادر ہو اور تم ازار باندھنا چاہو تو اپنی چاد ر کو ڈھیلا کرکے ازار باندھ لو۔ ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ زیادہ بہتر ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 8959
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 8959، ترقيم محمد عوامة 8812)