مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يدرك مع الإمام ركعة باب: اگر کسی آدمی کو امام کے ساتھ ایک رکعت ملے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 8890
٨٨٩٠ - حدثنا ابن مهدي عن مالك بن أنس قال: سألت نافعًا وابن شهاب عن الرجل يسبق بركعة فيجلس مع الإمام قالا: يتشهد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن انس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع اور حضرت ابن شہاب سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جسے ایک رکعت ملے، تو کیا وہ امام کے ساتھ قعدہ کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تشہد پڑھے گا۔