مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان إذا قرأ: ﴿سبح اسم ربك الأعلى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8875
٨٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن عمير بن سعيد قال: سمعت أبا موسى قرأ في الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ نے جمعہ میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔