کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات قرآن مجید کی آیت {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا کرتے تھے
٨٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن مسعر عن عمير بن سعيد قال: سمعت أبا موسى قرأ في الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ نے جمعہ میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٧٦ - [حدثنا عبدة بن سليمان عن مسعر عن عمير بن سعيد قال: صليت مع أبي موسى الجمعة فقرأ بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ (الْأَعْلَى) (١)﴾، فقال: سبحان ربي الأعلى] (٢) وهو في الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ نے جمعہ کی نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٧٧ - حدثنا عبدة ووكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير أن عليًّا قرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى قال: عبده وهو في الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٧٨ - حدثنا عبدة عن هشام قال: سمعت ابن الزبير يقرأ: بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال (١): سبحان ربي الأعلى [وهو في الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر نے نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٧٩ - حدثنا وكيع عن هشام قال: سمعت ابن الزبير يقرأ بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٨٠ - حدثنا وكيع عن أبيه عن أبي إسحاق عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أنه قرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ فقال: سبحان ربي الأعلى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٨١ - حدثنا وكيع عن حماد (١) بن نجيح عن أبي المتوكل عن ابن الزبير مثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن زبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔
٨٨٨٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا عبد اللَّه بن الوليد عن عبيد بن الحسن (قال): كان (١) عروة بن المغيرة إذا أم الناس ها هنا فقرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، قال: سبحان ربي الأعلى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن مغیرہ نے اس جگہ لوگوں کو نماز پڑھائی، انہوں نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔
٨٨٨٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن الأصبغ بن زيد عن القاسم بن أبي أيوب عن سعيد (بن) (١) جبير أنه كان إذا قرأ: ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہتے۔
٨٨٨٤ - حدثنا أبو أسامة عن الجريري عن أبي نضرة عن (عمر أنه) (١) كان إذا ⦗٣٩٦⦘ قرأ: ﴿(سَبِّحِ) (٢) اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ قال: سبحان ربي الأعلى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہتے۔