مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
المرأة تجنب ثم تحيض باب: ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آجائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 851
٨٥١ - حدثنا (يزيد) (١) عن حبيب عن عمرو بن (هرم) (٢) قال: سئل جابر بن زيد عن المرأة تجنب، ثم تحيض قبل أن تغتسل؛ قال: وإن حاضت؛ (فإنه) (٣) حق عليها أن تغتسل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جسے حالت جنابت میں غسل کرنے سے پہلے حیض آجائے۔ فرمایا ” اگر وہ حائضہ ہوگئی تو اس پر غسل کرنا لازم ہے “۔
حواشی
(١) في [جـ]: (زيد).
(٢) في [أ، خ]: (حزم).
(٣) سقط من: [أ].