حدیث نمبر: 7882
٧٨٨٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان قال: دعا عمر القراء في رمضان فأمر أسرعهم قراءة أن يقرأ ثلاثين آية والوسط خمسا وعشرين آية والبطئ ⦗١٥٤⦘ عشرين آية (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رمضان میں قراء کو جمع کیا اور ان میں سب سے تیز پڑھنے والے کو کہا کہ وہ تیس آیات کی ، درمیانی رفتار سے پڑھنے والے کو کہا کہ پچیس آیات کی اور آہستہ پڑھنے والے کو کہا کہ بیس آیات کی تلاوت کرے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7882
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7882، ترقيم محمد عوامة 7754)