حدیث نمبر: 7879
٧٨٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن (وقاء) (١) عن سعيد بن جبير قال: رأى عمر بن ⦗١٥٣⦘ الخطاب (إنسانًا) (٢) يسبح بتسابيح معه فقال عمر: إنما يجزيه من (ذلك) (٣) أن يقول: سبحان اللَّه ملء السماوات والأرض وملء ما شاء من شيء بعد ويقول: الحمد للَّه ملء السماوات والأرض ملء ما شاء من شيء بعد، ولقول: اللَّه أكبر ملء السماوات والأرض وملء ما شاء من شيء بعد (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو تسبیح گننے کے اسباب لئے تسبیحات پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اس کے لئے اتناکہنا ہی کافی ہے : اللہ کی پاکی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔ اللہ کے لئے بڑائی ہے، زمین و آسمان کو بھر کر اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو بھر کر۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (وفا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (رجلًا).
(٣) في [أ]: (تلك).
(٤) منقطع؛ سعيد بن جبير لم يدرك عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7879
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7879، ترقيم محمد عوامة 7751)