مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال: احفر لبزقتك باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اپنی تھوک کے لیے گڑھا کھودو
حدیث نمبر: 7677
٧٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن محمد عن عامر بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه سعد، قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "إذا تنخم أحدكم في المسجد (فليغيبها) (١) لا تصب جلدة مؤمن أو ثوبه فتؤذيه" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں تھوکے تو اسے غائب کردے تاکہ وہ کسی مومن کے جسم یا کپڑوں کو خراب نہ کرے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فليغطيها).