مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره أن يبزق تجاه المسجد باب: جن حضرات کے نزدیک مسجد میں بلغم ڈالنا یا تھوکنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 7653
٧٦٥٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن ربعي عن طارق (بن) (١) عبد اللَّه المحاربي قال: قال لي رسول اللَّه ﷺ: "إذا صليت فلا تبزق بين يديك ولا عن يمينك، ولكن ابزق عن يسارك أو تحت قدمك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن عبد اللہ محاربی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو اپنے سامنے یا دائیں طرف مت تھوکو بلکہ اپنے بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوکو۔
حواشی
(١) سقطت من: [هـ].