مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
(تفرقع) (اليد) في الصلاة باب: نماز کے اندر انگلیاں چٹخا نے کی کراہت
حدیث نمبر: 7477
٧٤٧٧ - حدثنا جرير عن ليث عن سعيد بن جبير قال: خمس (تنقض) (١) الصلاة التمطؤ والالتفات وتقليب الحصا والوسوسة وتفقيع الأصابع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ پانچ چیزیں نماز کو ناقص بنادیتی ہیں : انگڑائی لینا، ادھر ادھر دیکھنا، کنکریوں کو الٹ پلٹ کرنا، وساوس کا آنا اور انگلیوں کو چٹخانا۔
حواشی
(١) في [ب]: (تنقص).