مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
الحائض تطهر آخر النهار باب: اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 7400
٧٤٠٠ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عطاء وطاوس أنهما قالا: إذا طهرت (الحائض) (١) قبل غروب الشمس اغتسلت وصلت الظهر والعصر، وإذا طهرت قبل الفجر اغتسلت وصلت المغرب والعشاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].