مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال القنوت في (النصف) من رمضان باب: نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7122
٧١٢٢ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن أن عمر (حيث) (١) أمر أبيا أن يصلي بالناس في رمضان، (وأمره) (٢) أن يقنت بهم في النصف الباقي ليلة ست عشرة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر نے حضرت ابی کو رمضان میں لوگوں کو تراویح پڑھانے کا حکم دیا تو ان سے فرمایا کہ نصف رمضان کے بعد سولہویں رمضان کی رات سے لوگوں کو دعائے قنوت بھی پڑھائیں۔ حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر امام ہو تو نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھے۔ اگر امام نہ ہو تو پورا رمضان دعائے قنوت پڑھے۔
حواشی
(١) في [ب] سقط: (حيث).
(٢) في [ب، ك]: (فأمره).
(٣) منقطع ضعيف جدًا؛ الحسن لم يسمع من عمر، وعمرو متروك.