مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من قال القنوت في (النصف) من رمضان باب: نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7118
٧١١٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن المهلب بن (أبي) (١) حبيبة (قال) (٢): سألت سعيد بن أبي الحسن عن القنوت فقال: في النصف من رمضان كذلك علمنا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہلب بن ابی حبیبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن ابی الحسن سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا رمضان کے نصف کے بعد دعائے قنوت پڑھی جائے گی اور ہمیں یہی بات سکھائی گئی ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (قالت).