مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
المرأة تصلي ولا تغطي شعرها باب: اگر عورت بالوں کو نہ ڈھانپے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 6360
٦٣٦٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الكريم عن عمرو بن سعيد ⦗٣٥٠⦘ عن عائشة أن النبي ﷺ دخل عليها فاختبأت (١) مولاة لهم فقال النبي ﷺ: "حاضت؟ " فقالوا: نعم، فشق لها من عمامته فقال: "اختمري بهذا" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو ایک لڑکی بھاگ کر چھپ گئی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استفسار فرمایا کہ کیا یہ بالغ ہوگئی ہے۔ آپ کو بتایا گیا جی ہاں یہ بالغ ہوگئی ہے، آپ نے اپنے عمامے سے کپڑا پھاڑ کر اسے دیا کہ اس سے پردہ کرلو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك]: (فأختبت).