مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال ليس على المسافر جمعة باب: جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
حدیث نمبر: 5202
٥٢٠٢ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن أن عبد الرحمن بن سمرة شتا بكابل شتوة أو شتوتين لا يجمع ويصلي ركعتين.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کابل میں ایک یا دو گرمیاں ٹھہرے، وہاں انہوں نے جمعہ نہیں پڑھا وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے۔