مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من (كان) يقول: إذا كنت في ماء وطين فأومئ إيماء باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر تم کیچڑ میں نماز پڑھ رہے ہو تو اشارے سے سجدہ کر لو
حدیث نمبر: 5059
٥٠٥٩ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم (عن غالب) (١) بن سليمان عن رجل من (حُدّان) (٢) عن جابر بن زيد أنه وقع في ماء وطين فجعل يركع فإذا أراد أن يسجد أومأ فقلت له فقال: يا أحمق أتريد أن أفسد ثيابي.مولانا محمد اویس سرور
حدان کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید کیچڑ میں نماز پڑھ رہے تھے، وہ رکوع کرتے اور جب سجدہ کرنے لگتے تو سر سے اشارہ کرلیتے۔ میں نے اس پر سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اے بیوقوف ! کیا تو یہ چاہتا ہے کہ میں اپنے کپڑے خراب کرلوں ؟
حواشی
(١) في [ب]: تكرر.
(٢) في [د، هـ]: (حمدان).