مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4936
باب: اگر کوئی آدمی نفل نماز پڑھ رہا ہو اور دوران نماز اقامت کی آواز سن لے تو کیا کرے؟
الرجل يكون قائما (يصلي) فيسمع الإقامة (وقت) صلى
حدیث نمبر: 4936
٤٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة (عن) (١) الشعبي قال: إذا كان الرجل قائما يصلي (فسمع) (٢) الإقامة فليقطع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور دورانِ نماز اقامت کی آواز سن لے تو اپنی نماز توڑ دے۔
حواشی
(١) في [ك]: (فراغ).
(٢) في [د]: (فيسمع).