مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4824
باب: اگر کوئی آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا نماز پڑھے بغیر سو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها
حدیث نمبر: 4824
٤٨٢٤ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) مغيرة عن إبراهيم في الرجل ينام عن صلاة العشاء حتى تبزغ الشمس قال: يصلي.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جائے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ اسے اس وقت ادا کرلے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أنا).