مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4825
باب: اگر کوئی آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا نماز پڑھے بغیر سو جائے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها
حدیث نمبر: 4825
٤٨٢٥ - حدثنا وكيع عن جعفر عن الزهري أن النبي ﷺ نام عن صلاة الفجر حتى طلعت الشمس فقال لأصحابه: "تَزَحْزَحُوا عَنِ الْمَكَانِ الذِي (أَصَابَتكُمْ) (١) فِيهِ الْغَفْلَةُ"، فصلى ثم قال: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز کے وقت سو گئے ، یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا۔ آپ نے اپنے صحابہ سے فرمایا کہ اس جگہ کو چھوڑ دو جس میں تم پر غفلت طاری ہوئی ہے۔ پھر آپ نے نماز پڑھی، پھر یہ آیت پڑھی : { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِذِکْرِی }
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (أصابكم).