مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الرجل ينسى الصلاة أو ينام عنها باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ بھولی ہوئی نماز کو اس وقت تک قضا نہ کرے جب تک سورج غروب یا طلوع نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 4821
٤٨٢١ - حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن الشعبي (و) (١) إبراهيم (قالا) (٢) ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴾ أي: صلها إذا ذكرتها وقد نسيتها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی اور ابراہیم اس آیت { أَقِمِ الصَّلاَۃ لِذِکْرِی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اگر تم نماز پڑھنا بھول جاؤ تو جب یاد آجائے اس وقت پڑھ لو۔
حواشی
(١) في [أ]: (عن).
(٢) في [د، هـ]: (قال).