مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4753
باب: جو حضرات بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز کو مختصر کر دیا کرتے تھے
من كان يخفف الصلاة لبكاء الصبي يسمعه
حدیث نمبر: 4753
٤٧٥٣ - حدثنا شريك عن أبي هارون عن أبي سعيد فيما (نعلم) (١) عن النبي ﷺ قال: "إِنِّي لأَكُوُن فِي الصَّلَاةِ فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ مَخَافَةَ أَنْ أشُقَّ عَلَى أُمِّهِ أو قال: أَنْ تُفْتَنَ أُمُّهُ" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جہاں تک ہمیں علم ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز سنائی دیتی ہے تو میں اس کی ماں کی مشقت کے خوف سے نماز کو مختصر کردیتا ہوں، یا فرمایا کہ اس اندیشے سے کہ اس کی ماں آزمائش میں نہ پڑ جائے۔
حواشی
(١) في [ب]: (يعلم)، وفي [أ، ك]: (تعلم).