مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الإمام يسهو فلا يسجد ما يصنع القوم؟ باب: اگر کسی مقتدی کو سہو ہو جائے تو وہ سجدہ سہو نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 4590
٤٥٩٠ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: أوهم إمام من أئمة (مسجد) (١) الجامع فلم يسجد سجدتي السهو فسجد بعض القوم ولم يسجد بعضهم، فذكر ذلك (للحسن) (٢) فلم ير عليهم سجودا وذكر ذلك (لا) (٣) بن سيرين فاختار صنيع الذين سجدوا.مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جامع مسجد کے ایک امام کو نماز میں سہو ہوگیا، اس نے سجدۂ سہو نہ کیا۔ کچھ لوگوں نے سجدہ سہو کرلیا اور کچھ نے نہ کیا۔ یہ مسئلہ حسن کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ لوگوں پر اس صورت میں سجدہ کرنا واجب نہیں۔ حضرت ابن سیرین سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے ان لوگوں کے عمل کو راجح قرار دیا جنہوں نے سجدہ کیا تھا۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (المسجد).
(٢) في [أ]: (الحسن) وفي [جـ]: (للحسين).
(٣) في [أ] سقطت: (لا).