مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4589

باب: اگر کوئی شخص نا مکمل نماز پڑھ کر سلام پھیر دے اور کسی سے گفتگو بھی کر لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

ما قالوا فيه إذا انصرف وقد نقص من صلاته وتكلم

حدیث نمبر: 4589
٤٥٨٩ - حدثنا غندر (١) عن شعبة عن (سعد) (٢) بن إبراهيم عن عروة بن الزبير أنه صلى مرة المغرب ركعتين ثم سلم فكلم قائده فقال له قائده: إنما صليت ركعتين فصلى ركعة ثم سلم وسجد سجدتين ثم قال: إن رسول اللَّه ﷺ (فعل مثل هذا) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر نے مغرب کی نماز میں دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا اور پھر اپنے خادم (جو انہیں لے کر چلتا تھا) سے کوئی بات کی۔ اس نے کہا کہ آپ نے دو رکعتیں پڑھائیں ہیں۔ حضرت عروہ نے ایک رکعت پڑھائی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یونہی کیا تھا۔

حواشی
(١) في [أ]: (عندر).
(٢) في [أ، جـ، هـ، د]: (سعيد).
(٣) في [أ]: (كلمة مطموسة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4589
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3405، 3977، ترقيم محمد عوامة: 4554»