حدیث نمبر: 4393
٤٣٩٣ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يقرأ السجدة بعد العصر فقال الحكم: قدم علينا رجاء بن حيوة (١) زمان (بشر) (٢) بن مروان وكان قاص العامة فكان يقرأ السجدة بعد العصر فيسجد.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو عصر کے بعد آیت سجدۃ کی تلاوت کرے۔ حضرت حکم نے فرمایا کہ بشربن مروان کے زمانے میں حضرت رجاء بن حیوۃ ہمارے ہاں تشریف لائے، انہوں نے عمامہ باندھ رکھا تھا۔ وہ عصر کے بعد آیت سجدہ کی تلاوت کرتے تو سجدہ کیا کرتے تھے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کسی نماز کا وقت ہو تو کوئی حرج نہیں۔

حواشی
(١) في [هـ]: (حياة).
(٢) في [جـ، ك]: (بشير)، وفي [د، هـ]: (بن بشير).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4393
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4393، ترقيم محمد عوامة 4365)