مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
من قال: إذا سمعها وهو يصلي فليسجد باب: تو وہ جو حضرات فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز آیت سجدہ کو سننے والا سجدہ کرے گا
حدیث نمبر: 4367
٤٣٦٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان أصحاب عبد اللَّه إذا سمعوا السجدة (١) (٢) [سجدوا في صلاة كانوا أو غيرها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگردجب آیت سجدہ سنتے تو سجدہ کیا کرتے تھے خواہ نماز میں ہوتے یا نماز سے باہر۔
حواشی
(١) سقط من: [أ]، وثبتت في [جـ].
(٢) في [جـ]: زيادة (لا).