مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4269
باب: ہر سننے والے اور تلاوت کرنے والے کے پاس سننے کے لئے بیٹھنے والے پر بھی سجدہ لازم ہے
من قال: السجدة على من جلس لها ومن سمعها
حدیث نمبر: 4269
٤٢٦٩ - حدثنا وكيع عن أبي العوام عن عطاء عن ابن عباس قال: إنما السجدة على من جلس لها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سجدہ صرف اسی پر لازم ہے جو تلاوت کرنے والے کے پاس سننے کے لئے بیٹھے۔