مصنف ابن ابي شيبه
باب سجود التلاوة
إذا قرأ الرجل السجدة (وهو يمشي) ما يصنع باب: اگر کوئی آدمی چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4241
٤٢٤١ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الواحد بن زياد قال حدثني عمارة (١) بن القعقاع عن أبي زرعة بن عمرو بن جرير أنه ذكر الإيماء وذكرت له أن إبراهيم قرأها في مسير له فأومأ.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمارہ بن قعقاع فرماتے ہیں کہ ابو زرعہ بن عمرو بن جریر نے آیت سجدہ پڑھنے پر جھکنے کا ذکر کیا تو میں نے انہیں بتایا کہ ابراہیم نے ایک مرتبہ چلتے ہوئے آیت سجدہ پڑھی تو اشارے سے جھک گئے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عمار).